لندن کی بسیں ’پاکستانی‘ ہوگئیں
بسوں پر خواتین کی تصاویر نمایاں ہیں جنہوں نے پاکستان میں علاقائی تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے لباس پہنے ہوئے ہیں
اس عید کے موقعے پر لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے رنگ چھا گئے۔
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی طاہر عمران میاں نے ٹوئٹر پر ''ٹرانسپورٹ فار لندن'' کے تحت چلنے والی بسوں کی کچھ تصویریں شیئر کرائی ہیں جو پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں۔
طاہر عمران کی ٹویٹ کے مطابق یہ بسیں لندن میں آکسفورڈ سرکس کے قریب دیکھی گئیں جبکہ ان میں سے ہر بس پر ''ایمرجنگ پاکستان، لینڈ آف بیوٹی فُل فیسز'' (اُبھرتا پاکستان، خوب صورت چہروں کی سرزمین) کی عبارت نمایاں ہے۔
بسوں پر خواتین کی تصاویر نمایاں ہیں جنہوں نے پاکستان میں علاقائی تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ بسوں پر ارد گرد کے رنگ بھی پاکستان تمدن ہی کو اجاگر کررہے ہیں۔
بظاہر یہ کاوش کسی پاکستانی سرکاری ادارے ہی کی جانب سے کی گئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ ادارہ کون سا ہے جس نے دیارِ غیر میں پاکستان کو اس خوب صورت انداز میں پیش کیا ہے۔