سانحہ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر ڈرائیور نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا

پولیس نے مقدمے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور گل محمد کو مفرور ظاہر کیا تھا


ویب ڈیسک June 28, 2017
پولیس نے مقدمے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور گل محمد کو مفرور ظاہر کیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: سانحہ احمد پور شرقیہ میں مفرور قرار دیا جانےوالا آئل ٹینکر کا ڈرائیور نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں پولیس کی جانب سے مفرور قرار دیا جانے والا ڈرائیور 3 دن تک نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج رہنے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس نے مقدمے میں ڈرائیور گل محمد کو مفرور ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج 44 زخمیوں میں سے ایک کی شناخت گل محمد کے نام سے کی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حادثے کے بعد جب برن یونٹ کا دورہ کیا تو ڈرائیور گل محمد نے انہیں خود بتایا کہ وہ لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتا رہا مگر کسی نے نہ سنی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ احمد پورشرقیہ؛ جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کے بعد تدفین

دوسری جانب سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ناقابل شناخت افراد کی گذشتہ روز اجتماعی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی، لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کو لگائے گئے نمبروں سے شناخت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ نشتراسپتال برن یونٹ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ سانحے میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 159 ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں