ایفی ڈرین کیسحتمی چالان میں منشیات کی دفعہ لگادی گئی

مخدوم شہاب،علی موسیٰ، کوٹا لینے والے افتخاراحمد،انصرفاروق ملزمان میںشامل


Qaiser Sherazi February 03, 2013
ملزمان کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میںکڑی سزائیں سنائی جائیں، چالان میں استدعا۔ فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے غیر قانونی کوٹا کی الاٹمنٹ اور اس کی اسمگلنگ کے مقدمہ کا حتمی چالان تیارکر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے عدالت پیش کیا جارہا ہے۔

حتمی چالان میں منشیات اسمگلنگ کی دفعہ9 سی بھی لگائی گئی ہے۔ملزمان کی فہرست میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین،رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ،ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ عبدالستار سوہرانی، انجم شاہ،توقیر علی خان، ڈینس کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری انصر فاروق،بارلیکس کمپنی کے ڈائریکٹر افتخار احمد خان بابر،کرنل(ر) طاہر الودود،سابق سیکرٹری ہیلتھ خوشنود اختر لاشاری شامل ہیں۔

22

چالان میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان چوہدری انصر فاروق اور افتخار بابر نے ایفی ڈرین حاصل کرکے کوئٹہ کے راستہ ایران اسمگل کرکے7ارب روپے کمائے۔چالان میںگرفتار ملزم عبدالخالق عرف دل آغا کا اقرار جرم بھی شامل ہے،چالان میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان تمام ملزمان کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میںکڑی سزائیں سنائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں