چند ہفتوں میں نگراں حکومت یا نئے وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائےگا شیخ رشید
نگراں حکومت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تشکیل دینی ہے اور ہماری اس پر نگاہ ہے، شیخ رشید
ISLAMABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا اور 8 ہفتوں میں نگراں حکومت یا نئے وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی تفتیش اب مکمل ہوگئی ہے، جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے علاوہ سب کو ہی بلا لیا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ 3 درخواست گزاروں کو دی جائے گی اور اسے عوام کے سامنے لایا جائے گا، سپریم کورٹ میں رپورٹ پر ہمیں جرح کی اجازت دی گئی تو وہ نواز شریف کو طلب کرنے کی استدعا کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، حکمرانوں کی آنکھیں کھلنے کا وقت آگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا بڑا گروپ آئندہ 8 ہفتوں میں بڑا سیاسی فیصلہ کرے گا۔ وہ بہت پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف مستعفی ہوجائیں، اب نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ استعفیٰ دیں گے یا اسمبلی تحلیل کریں گے، عبوری سیٹ اپ آتا ہے یا عبوری وزیر اعظم اس کا فیصلہ 8 ہفتوں میں ہوگا، اگر قومی اسمبلی تحلیل کی گئی تو صوبائی اسمبلیاں بھی نہیں رہیں گی۔ آئین کے مطابق نیا عبوری سیٹ اپ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تشکیل دینا ہے اور ہماری اس پر نگاہ ہے۔