کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو کچلنے کا واقعہ چیف جسٹس نے از خود نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک June 28, 2017
واقعے کا نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعے کا از خود نوٹس لےلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعے کا نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم پی اے نے گاڑی سے ٹریفک اہلکار کچل ڈالا

دوسری جانب سوشل میڈیا پر واقعے کی نئی وڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے وقت گاڑی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے چچا زاد بھائی مجید اچکزئی ہی چلارہے تھے۔

واضح رہے کہ ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی نے کوئٹہ جی پی او چوک پرپولیس اہلکار کو کچل دیا تھا لیکن پولیس نے معاملے کو دبانے کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں جیل میں بھی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں