جھنگ میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق

بچے بارش کے باعث بننے والے تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔


ویب ڈیسک June 28, 2017
وزیراعلیٰ پنجاب نے پانی میں ڈوب کر جاں بحق بچوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: فائل

اٹھارہ ہزاری بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی میں ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے کوٹلی باقر شاہ میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جس میں گرمی سے ستائے بچوں نے نہانا شروع کر دیا اور اسی دوران نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ ثقلین، 12 سالہ مصباح، 10 سالہ ضیا، 9 سالہ صائمہ، 8 سالہ ثانیہ اسلم شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کرلی جبکہ معصوم بچوں کی اچانک موت پر پورا علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں