عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

دنگل 23 دسمبر2016 کو ریلیز کی گئی اور ریلیز کے فوراً ہی بعد یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی تھی


ویب ڈیسک June 28, 2017
دنگل دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی — فوٹو : فائل

ریلیز کے پہلے ہی روز سے مسلسل ریکارڈز کے انبار لگانے والی بالی ووڈ فلم دنگل نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویمنز ریسلنگ کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم دنگل دنیا بھر میں اب تک 20 ارب بھارتی روپے (31 کروڑ ڈالر) کا بزنس کرچکی ہے جو کہ کسی بھی بالی ووڈ فلم کی جانب سے کیا جانے والا سب سے زیادہ بزنس ہے۔ دنگل کی بیرون ملک ہونے والی کمائی مین چین کا بہت بڑا کردار رہا جہاں یہ فلم بے حد پسند کی گئی۔

فلمی تجزیہ نگار رمیش بالا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس سے قبل سب سے زیادہ کمانے والی بالی ووڈ فلم بھی عامر خان کی 'پی کے' تھی جس نے 12 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا تاہم دنگل نے اس کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل تک 1000 کروڑ کا ہندسہ بھی ایک خواب محسوس ہوتا تھا تاہم دنگل نے انتہائی اعلیٰ معیار قائم کردیا ہے۔

دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی اور ریلیز کے فوراً ہی بعد یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی تھی۔ دنگل کی مجموعی کمائی میں 19 کروڑ ڈالر چینی مارکیٹ کا حصہ ہے اور یہ چین میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی غیر ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں