ومبلڈن ٹینس میں اینڈی مرے پہلی بار ٹاپ سیڈ مقرر

اسکاٹش پلیئر کو سیمی فائنل مرحلے سے قبل ’ بگ فور‘ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا


AFP June 29, 2017
ویمنز سنگلز میں اینجلیک کیربر نمایاں، سیمونا ہالیپ اورکیرولینا پلسکووا بھی آگے۔ فوٹو فائل

دفاعی چیمپئن اینڈی مرے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹاپ سیڈ مقرر کردیے گئے۔

30 سالہ اسکاٹش پلیئر حالیہ دنوں میں عمدہ کھیل پیش نہیں کرپارہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔ انھیں گزشتہ دنوں کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں آسٹریلین پلیئر جورڈن تھامپسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا تھا، ہوم ایونٹ ومبلڈن میںٹاپ سیڈنگ ملنے پر انھیں سیمی فائنلز مرحلے تک ' بگ فور' میں سے کسی حریف کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔

ادھر نووک جوکووک سیکنڈ سیڈ پانے میں کامیاب رہے، راجرفیڈرر نے ہال مینز ٹینس ٹرافی جیت کر ردھم پالیا جبکہ رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن چیمپئن بننے کے بعد بھرپور فارم میں ہیں۔

ورلڈ نمبر3 اسٹینسلس واورنیکا فائیو سیڈنگ حاصل کرپائے ہیں، اسی طرح میلوس رائونک 6، مارن کلک7، ڈومنیک تھیم 8، کائی نیشکوری 9 اورالیگزینڈر زیوریف 10 سیڈنگ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں،جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ گیارہویں، جوئے ولفریڈ سونگا بارہویں، گریگور دیمیتروف تیرہویں، لوکاس پائولی چودھویں، گیل مونفلز پندرہویں، جائلز مولر سولہویں، جیک سوک سترہویں، روبرٹو بوٹسٹا اگٹ اٹھارہویں ، فلکیانو لوپز انیسیویں اور آسٹریلوی اسٹار نک کریگوئس بیسیویں سیڈ بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں عالمی نمبرون جرمن پلیئر اینجلیک کیربر ٹاپ سیڈ مقرر کی گئی ہیں، رومانیہ سے تعلق رکھنے والی سیمونا ہالیپ سیکنڈ، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا تھرڈ، الینا سویٹولینا فورتھ، کیرولین ووزینسکی پانچویں، جوہانا کونٹا چھٹی، سویٹلانا کزنٹسووا ساتویں، ڈومنیکا سبولکووا آٹھویں، اگنیسکا ریڈوانسکا نویں اور وینس ولیمز دسویں سیڈنگ پانے میں کامیاب رہیں۔

یاد رہے کہ سیزن کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن 3 سے 16 جولائی تک شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں