انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا گنگولی

کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرناہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے، سابق کپتان


Sports Desk June 29, 2017
کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرناہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

CHARSADDA: بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ موجودہ قائد ویرات کوہلی اور سابق کوچ انیل کمبلے کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا۔

سارو گنگولی کہتے ہیں کہ کمبلے اور کوہلی کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، گنگولی نے واضح کیا کہ کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرناہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے۔

واضح رہے کہ گنگولی اسی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ہیں جس نے کمبلے کو گذشتہ برس ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور اب نئے کوچ کی تلاش کا کام بھی اسی کمیٹی کو ہی سونپا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں