ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نےموسم خوشگوار بنا دیا

پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔


ویب ڈیسک February 03, 2013
پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

MULTAN: ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نےموسم خوشگوار بنا دیا جبکہ مالم جبہ اورکالام میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پشاور، ڈی آئی خان، سوات اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سےبارش جاری ہے جبکہ پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

سکھراورجیکب آباد سمیت اندرون سندھ میں بوندا باندی ہوئی جبکہ قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ ميں تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے ڈوب گئے تاہم کوئٹہ ، قلات،زیارت اور دیگر علاقوں میں جمعےکو شروع ہونےوالا بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں