ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نےموسم خوشگوار بنا دیا

پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نےموسم خوشگوار بنا دیا جبکہ مالم جبہ اورکالام میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔


پشاور، ڈی آئی خان، سوات اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سےبارش جاری ہے جبکہ پارا چنار، بنوں اور کالام میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

سکھراورجیکب آباد سمیت اندرون سندھ میں بوندا باندی ہوئی جبکہ قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ ميں تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے ڈوب گئے تاہم کوئٹہ ، قلات،زیارت اور دیگر علاقوں میں جمعےکو شروع ہونےوالا بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story