الیکشن کمیشن نے اصلاحات کا بل وزارت قانون کو بھجوا دیا

مجوزہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں نافذالعمل ہوگا۔


ویب ڈیسک February 03, 2013
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 2 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ فوٹو: فائل

ضمانت ضبط ہونےسےبچنےکیلئےانتخابات میں 25 فیصد ووٹ لیناہونگے، الیکشن کمیشن نے اصلاحات کا بل قانون سازی کے لئے وزارت قانون کو بھجوا دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت قانون کو بھجوائے گئے اصلاحات کے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی امیدوار کو اپنی ضمانت بچانے کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کا 25 فیصد لینا لازم ہوگا، ساڑھے 12 فیصد سے کم ووٹ لینے پر امیدوار کی ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 2 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کو چیلنج کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لئے فیس میں 5 گنا اضافہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس کے تحت پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کو چیلنج کرنے کے لئے پولنگ ایجنٹ کو 10 روپے فیس ادا کرنا ہوگی، مجوزہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں نافذالعمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں