جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس دوست محمد نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں انجام پائی: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارعمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی جہاں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں دوسرے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز افضل کی عدم موجودگی کے باعث جسٹس دوست محمد نے حلف لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طورپریہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔
Load Next Story