ملک بھرمیں آج پھرموسلا دھاربارش کا امکان

شہرقائد میں شمال مغرب کی جانب سے نہایت ہلکی رفتارمیں ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 29, 2017
شہر قائد میں بھی آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں گزشتہ روز کی طرح اگلے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں شدت کی پیشنگوئی کردی ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن ،خیبرپختونخوا، زیریں سندھ ، فاٹا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں ملتان، ساہیوال، بہالپور، ڈی جی خان ڈویژن، بالائی سندھ میں سکھر، میرپورخاص، سانگھڑ، مشرقی بلوچستان میں ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مزید موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبرپختو نخوا، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بھی آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں