شاہ رخ کی بیٹی والد کی کس عادت سے پریشان

میں نے 3 سیکنڈ کے ایکٹ کے لیے 10 بار ری ٹیکس کیے لیکن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک June 29, 2017
سہانااپنے والد کی شوٹنگ کے دوران باربارری ٹیک کرنے کی عادت سے سخت پریشان ہیں؛فوٹو فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنے والد کی شوٹنگ کے دوران باربار ری ٹیکس کرنے اوراداکاری سے مطمئن نہ ہونے کی عادت سے سخت پریشان ہیں۔

بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا ''کنگ'' کہا جاتا ہے اورانہیں ''کنگ'' کا خطاب ایسے ہی نہیں ملا بلکہ انہوں نے اس لقب کو پانے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ شاہ رخ کو بالی ووڈ میں 25 برس ہوچکے ہیں لیکن آج بھی وہ اداکاری کے دوران بالکل ویسے ہی محنت کرتے ہیں جیسے اپنے کیرئیرکے ابتدائی دنوں میں کرتے تھے اورجب تک اپنی اداکاری سے مطمئن نہیں ہوجاتے تب تک بہترسے بہترکرنے میں لگے ہی رہتے ہیں لیکن ان کی اس عادت سے سب سے زیاد پریشان کوئی اورنہیں بلکہ ان کی خود کی بیٹی سہانا ہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل

شاہ رخ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سہانا ان کی نئی آنے والی فلم ''جب ہیری میٹ سیجل'' کے سیٹ پر موجود تھی جہاں انہوں نے 3 سیکنڈ کے ایکٹ کے لیے 10 بارری ٹیکس دئیے لیکن پھربھی مطمئن نہیں ہوئے اورمزید ٹیک دینے کیلئے کہا جس پران کی بیٹی سہانا سخت پریشان ہوگئی اورمجھے ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ صرف 3 سیکند کیلئے باربار اتنی محنت کیوں کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شبانہ اعظمی نے شاہ رخ خان کی بیٹی کے بارے میں اہم پیش گوئی کردی

شاہ رخ خان نے کہا کہ بطورسپراسٹارمیرا ماننا ہے کہ ہمیں اپنی طرف سے بہترین کام کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو ہماری پرفارمنس پسند آئے اور لوگ سنیما سے خوش ہوکرباہرنکلیں۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ میرے تینوں بچے میری اس عادات سے واقف ہیں لیکن سہانا کو میری کسی بھی چیز کے مطمئن نہ ہونے سے سخت ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں