انتخابات میں اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے شہباز شریف

قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔ شہباز شریف


ویب ڈیسک February 03, 2013
قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔ شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں اتحاد کے لئے جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علما ء پاکستان اور دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نےکہا کہ شفاف انتخابات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں، انتخابات سے قبل گورنرز کی تبدیلی کے بارے میں چوہدری نثار نے واضح بیان دیا ہے، قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سروس ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے مجھ سمیت صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، مزدور اور عام آدمی میٹرو بس میں سفر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں