کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت 5 افراد جاں بحق

پولیس کاروائی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک February 03, 2013
عزیز آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، دوسری جانب پولیس نے اورنگی ٹاؤن اور سائٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آباد میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر اسماعیل سوریا شدید زخمی ہو ئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جاں بحق ڈاکٹر اسماعیل سوریا ان کے کارکن تھے۔

دوسری طرف نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ عزیز آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز بھی پر تشدد واقعات میں 11 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن اور سائٹ کے علاقے ایم پی آر کالونی، علی گڑھ کالونی، بلوچ کالونی، کوچی ہوٹل سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کی پندرہ سے زائد موبائلز نے آپریشن میں حصہ لیا، اس دوران علاقوں کی ناکہ بندی کر کے کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس کاروائی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں