برمنگھمملالہ یوسفزئی کے سر کی کامیاب سرجری
ملالہ تیزی سے صحت یاب ہوررہی ہے، ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز اور گھر والوں سے گفتگو بھی کی ہے۔
برطانیہ کے ڈاکٹرز نے ملالہ یوسف زئی کی کھوپڑی کے دو کامیاب آپریشن کئے ہیں جس کے کے وہ بہت تیزی سے رو بصحت ہیں۔
برطانوی شہر برمنگھم کے کوئن میری اسپتال میں ماہرین کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی 5 گھنٹے طویل سرجری کے دوران دو آپریشن کئے گئے، جس میں ملالہ کی کھوپڑی میں دھاتی پلیٹیں لگائیں گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ یوسف زئی ہوش میں آگئی ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہوررہی ہیں، ہوش میں آنے کے بعد ملالہ نے ڈاکٹرز اور گھر والوں سے گفتگو بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ بچیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے پر سوات میں گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگئی تھیں ،پشاور اور راولپنڈی میں علاج کے بعد اسے برطانیہ کے کوئن میری اسپتال میں مزید علاج کیلئے بھجوایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔