ٹریفک اہلکارہلاکت عبدالمجید اچکزئی مزید 7 روزکے لیے پولیس کےحوالے
عبدالمجید اچکزئی کو اغوا کےکیس میں بھی7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
FAISALABAD:
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ٹریفک اہلکارکی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو مزید 7 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عبدالمجید اچکزئی کوکوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک کے جج داؤد خان ناصر کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسرکی درخواست پر ملزم کو مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب عدالت نے 2009 میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے ایک شخص کے اغوا کے مقدمے میں نامزد ہونے پر بھی عبدالمجید اچکزئی کو پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکرسے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ جاں بحق ہوگئے تھے، جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس بھی لے لیا ہے۔