ملک میں الیکشن جیتنے والے وزیر اور ہارنے والے مشیراورسفیربنتے ہیںفاروق ستار

سازش کے ذریعے کراچی میں حالات خراب کئے جارہے ہیں تاکہ ایم کیو ایم کو صرف شہر قائد کی حد تک ہی محدود رکھا جائے۔


ویب ڈیسک February 03, 2013
ملک میں انتظامی عہدے میرٹ کے بجائے رشتے داروں اور دوستوں کو دیئے جاتے ہیں،فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے، موجودہ نظام میں الیکشن جیتنے والے کو وزیر اور ہارنے والوں کو مشیر جبکہ دیگر کو سفیر بنا دیا جاتا ہے۔


ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے ذریعے کراچی میں حالات خراب کئے جارہے ہیں ایسا اس لئے کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم کو صرف شہر قائد کی حد تک ہی محدود رکھا جائے۔ 92 کا آپریشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔


ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 65 برسوں سے ملک میں سازشوں کی سیاست ہورہی ہے۔ ہمارے وسائل پر جاگیرداروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے۔ ہر نئے روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ 70 فیصد سے زیادہ ارکان اسمبلی ٹیکس ہی نہیں دیتے جبکہ انتظامی عہدے میرٹ کے بجائے رشتے داروں اور دوستوں کو دیئے جاتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں