کراچی میں پنجاب چورنگی انڈر پاس میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق
ریسکیو رضاکاروں نے بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں
پنجاب چورنگی میں زیر تعمیر انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا جس سے لطف اندوز ہونے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، اسی اثنا میں 2 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری حکام اور تعمیراتی کمپنی کی جانب سے مناسب احتیاطی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔ نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن جاتی ہے اور متعدد افراد انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔