کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں امریکا میں سروگیٹ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے


ویب ڈیسک June 29, 2017
اپنے بچوں کے پاس پہلی مرتبہ جانے پر بہت خوش ہوں، رونالڈو۔ فوٹو: فائل

SWABI: پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

پرتگالی میڈیا پر کئی روز سے اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں امریکا میں سروگیٹ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے لیکن ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے سپر اسٹار فٹبالر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب رونالڈو نے اپنے فیس بک پیج پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے۔

اس کے علاوہ معروف فٹبالر نے سوشل میڈیا پر جڑواں بچوں کو گود میں لئے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔



رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بالآخر میں اپنے بچوں کے پاس پہلی مرتبہ جانے پر بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑواں بچوں کے پیدائش کے باوجود اپنے جسم اور روح کے ساتھ ٹیم کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

رونالڈو کے جڑواں بچوں کے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بچوں کی پیدائش کنفیڈریشن کپ سے قبل 8 جون کو ہوئی تھی جو ایک لڑکا اور لڑکی ہیں اور ان کے نام میٹیو اور ایوا ہیں۔

سپر اسٹار فٹبالر نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے ہم اپنے اہم سپورٹنگ مقصد کو حاصل نہیں کر سکے۔ کاذان میں کھیلا جانے والا سیمی فائنل مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، بعد ازاں اسے چلی نے پینلٹی ککس پر یہ میچ جیت لیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو کا ایک بیٹا کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی ہے جو جون 2010 میں پیدا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں