زرعی ٹیکس وصولیاں 5 سال میں18 ارب روپے بڑھیں
ملک بھرمیں2013 میں سوا ارب، رواں مالی سال3 ارب 4 کروڑ80 لاکھ کاٹیکس ملا
ملک بھر میں گزشتہ 5سال کے دوران زرعی ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں مجموعی طور پر 1ارب 79 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور سب سے زیادہ اضافہ پنجاب سے حاصل ہونے والے زرعی ٹیکس میں ہوا ہے، ان 5 برسوں کے دوران زرعی ٹیکس وصولیاں 3 ارب 4 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔
اس ضمن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے بجٹ میں زرعی ٹیکس وصولی سے متعلق دیے جانے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال سال 2013 کے دوران پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے زرعی ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر1 ارب 25کروڑ 50لاکھ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں جو رواں سال 2017میں بڑھ کر 3 ارب4 کروڑ80لاکھ روپے ہوگئی ہیں، اس لحاظ سے گزشتہ 5 سال کے دوران وفاق اور چاروں صوبوں کی جانب سے حاصل کی جانے والی زرعی ٹیکس وصولیوں میں 1ارب 79 کروڑ 30لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار میں بتایاگے کہ 2014 کے دوران وفاق اور صوبوں کی جانب سے مجموعی طور پر 1ارب 23 کروڑ50 لاکھ روپے کی زرعی ٹیکس وصولیاں کی گئیں، 2015 میں 1ارب 68 کروڑ روپے جبکہ سال 2016 میں 1ارب 98 کروڑ60 لاکھ روپے کی زرعی وصولیاں کی گئی ہیں، رواں سال 2017 کے دوران بڑھ کر3 ارب4 کروڑ80 لاکھ روپے کی زرعی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔