ورلڈبینک اوراے ڈی بی سے728 کروڑڈالرموصول

مجموعی زرمبادلہ ذخائر21ارب 36کروڑ،سرکاری ریزرو16ارب37کروڑڈالر تک پہنچ گئے


Business Reporter June 30, 2017
رواں مالی سال ذخائرمیں1ارب 74کروڑ ڈالر کی کمی،جون2016میں23ارب 9کروڑ تھے ۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آفیشل وصولیوں کے سبب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سے 62کروڑ 20لاکھ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک جبکہ 10کروڑ 60لاکھ ڈالر ورلڈ بینک سے موصول ہوئے۔ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21ارب 35کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب 98کروڑ 20لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2017کو ختم ہونے والی مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 1ارب 74کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جون 2016 میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23ارب 9کروڑ 86لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، رواں مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ61 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں