16 اضلاع میں غربت سروے 100 فیصد مکمل نہ ہو سکا

14 اضلاع میں 17 لاکھ 45 ہزار 650 خاندانوں کے 89 لاکھ 12 ہزار 730 افراد کی رجسٹریشن ہوئی

14 اضلاع میں 17 لاکھ 45 ہزار 650 خاندانوں کے 89 لاکھ 12 ہزار 730 افراد کی رجسٹریشن ہوئی فوٹو : فائل

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ ملک گیر غربت شماری سروے کے فیز ون میں شامل 16 اضلاع میں سروے کا عمل سوفیصد مکمل کرانے میںتاحال کامیاب نہ ہو سکی۔


غربت شماری سروے کے فیز ون میں شامل کل 16اضلاع میں سے 14اضلاع میں اب تک مجموعی طور پر کل 17 لاکھ45 ہزار 650 خاندانوں کے کل 89 لاکھ 12 ہزار 730افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہیںجبکہ ان اضلاع میں اب بھی غربت شماری سروے کاعمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق غربت سماری سروے کے فیز ون میں شامل ان16 اضلاع میں سروے کا عمل آئندہ ماہ جولائی کے آخر تک مکمل کیا جانا ہے جبکہ رواں سال اگست سے ملک کے تمام اضلاع میں ملک گیر غربت شماری سروے کا آغاز کیا جانا ہے جسے آئندہ سال دوہزار اٹھارہ کے دوران مکمل کیا جانا ہے۔

زرائع نے بتایا کہ فیز ون میں شامل کل16اضلاع میں سے 4 اضلاع میں ڈسک اپروچ سسٹم کے تحت غربت شماری کی گئی تھی جبکہ دیگر12 اضلاع میں گھر گھر جاکر سروے کیا جانا تھا۔
Load Next Story