کراچی حصص مارکیٹ 4سال2ماہ بعد 14700کی حد بحال

اتحادی سپورٹ فنڈ سے1.18 ارب ڈالرملنے،افراط زر میںکمی اور شرح سود...


Business Reporter August 02, 2012
اتحادی سپورٹ فنڈ سے1.18 ارب ڈالرملنے،افراط زر میںکمی اور شرح سود میں کمی کی امید پرزبردست خریداری

KARACHI: امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 1.18 ارب ڈالرجاری ہونے کی خبر، پاکستان میں غیرمتوقع طور پرجولائی2012 کے دوران افراط زر کی شرح گھٹ کر9.6 فیصد پرآنے سے 10 اگست کونئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکائونٹ ریٹ 100 بیسس پوائنٹس کم ہونے کی امید پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی

جس سے50 ماہ کے طویل وقفے کے بعد انڈیکس کی14700 کی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب 56.27 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں35 ارب34 کروڑ90 لاکھ11 ہزار647 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر23 لاکھ63 ہزار605 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا

لیکن فروخت کی نسبت خریداری غالب ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار رہی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے 61 ہزار640 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے8 لاکھ91 ہزار179 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے9 لاکھ12 ہزار391 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے4 لاکھ98 ہزار394 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ بدھ کو سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں نمایاں رہی

کیونکہ افراط زرکی شرح سنگل ڈیجٹ پرآنے سے سرمایہ کاروں کو توقع ہوگئی ہے کہ رواں ماہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود ایک فیصد گھٹ جائے گی جس کے نتیجے میں سیمنٹ سیکٹر کی مالیاتی لاگت میں بھی کمی ممکن ہوسکے گی اور انہی بنیاد پر سیمنٹ سیکٹر کے حصص میں خریداری سرگرمیاں بڑھیں، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس139.86 پوائنٹس کے اضافے سے14716.85 ہوگیا

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس104.89 پوائنٹس کے اضافے سے12712.15 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس264.49 پوائنٹس کے اضافے سے25386.01 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت35 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ 48 لاکھ15 ہزار280 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار279 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں157 کے بھائو میں اضافہ، 97 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںنمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو245 روپے بڑھ کر8000 روپے اور رفحان میظ کے بھائو124 روپے بڑھ کر 3649 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور فوڈ کے بھائو116.25 روپے کم ہو کر 2850 روپے اور مچلز فروٹ کے بھائو9.53 روپے کم ہوکر337.95 روپے ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں