سیئول میں گندھارا آرٹ نمائش شروع بدھا کے 40 مجسمے توجہ کا مرکز
نمائش سے پاکستان اورکوریاکے درمیان مذہبی سیاحت کے علاوہ تجارت کوبھی فرغ ملے گا
جنوبی کوریاکے دارالحکومت سیئول کے کلچرل سینٹرمیںگندھاراآرٹ نمائش کا افتتاح کردیاگیاجو3 ماہ تک جاری رہے گی۔
پشاورمیوزیم سے بھجوائے گئے بدھاکے40 مجسے توجہ کا مرکزبن گئے۔ بدھ مذہب کے ماننے والوں کامجسمے دیکھنے کیلیے تانتابندھ گیا، پہلے روزسری لنکا، تائیوان، بھوٹان اوردیگر ممالک کے سفیروںنے شرکت کی اور نمائش کوسراہا۔جنوبی کوریائی شہریوں اور مذہبی پیشوائوں نے بدھ مذہب کی باقیات سنبھالنے اورمحفوظ رکھنے پرپاکستانی حکومت اورمحکمہ آثار قدیمہ کی تعریف کی اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرجنوبی کوریامیں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی نے اپنے خطاب میں کہا گندھارا آرٹ نمائش سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت امیج بہتر ہو گا، پاکستان اورکوریا گہرے ثقافتی بندھن میں بندھے ہیں۔ انھوں نے کہا70برس میں پہلی مرتبہ گندھارا آرٹ کے نمونے کوریا نمائش میں لائے گئے ہیں، نمائش سے پاکستان اورکوریاکے درمیان مذہبی سیاحت کے علاوہ تجارت کوبھی فرغ ملے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس نمائش میں5 لاکھ سے زیادہ افرادشرکت کریں گے۔