مقبوضہ کشمیرصلاح الدین کوعالمی دہشتگرد قراردینے پر احتجاج

عید مارچ کر کے ہزاروں حریت پسند سیز فائر لائن پر دھرنا دینے میں کامیاب ہوگئے

کشمیری حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں، حریت رہنما، شہید نوجوانوںکو خراج عقیدت، گرفتار یوں کی مذمت، سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، مشترکہ قیادت کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
عید الفطر کے روز بھارتی مظالم کے خلاف اوروحدت کشمیر کے حق میں سیز فائر لائن پر کشمیری حریت پسندوں نے دھرنا دیا جلسے میں آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، متعدد مقامات پر پولیس کے ناکے توڑ کر 20 کلو میٹر پیدل عید مارچ کر کے ہزاروں حریت پسند سیز فائر لائن پر دھرنا دینے میں کامیاب ہوگئے.

مظاہرین نے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ، سیز فائر لائن پر گولہ باری سے شہید ہونے والوں کا فی کس معادضہ 10 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات کی کال پر ہزاروں کشمیریوں نے سیز فائر لائن تک عید مارچ کیا راولاکوٹ سے جلوس جب ہجیرہ شہر پہنچا تو پولیس نے گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک لیا ۔جلوس کو 5 مختلف مقامات پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے روکنے کو کوشش کی جس کو ریلی کے شرکا نے ناکام بنادیا، 20 کلو میٹر پیدل مسافت طے کر کے شام کو عید مارچ کراسنگ پوائنٹ پہنچا راستے میں جگہ جگہ لوگوں نے ریلی کا استقبال کیا اور عید مارچ میں شامل ہوتے چلے گئے، ہزاروں افراد تقسیم کشمیر کیخلاف اورخودمختار کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔


مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی فورسز کی طرف سے حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی تازہ لہر کی مذمت کرتے ہوئے اسے محض سیاسی انتقام گیری قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ قیادت نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے احساسات اور خواہشات کے حق میں بلند ہونے والی آواز کودبانے کیلیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے ۔دریں اثنامقبوضہ کشمیر میں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے غیرقانونی طور پر نظر بند سربراہ شبیر احمد شاہ نے شجاعت الاسلام،اشتیاق احمد کھانڈے ا ور امتیاز احمدیتو کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنما اور تنظیموں نے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکی اقدام کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں جسے وہ مقصد کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ جموکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفراکبربٹ نے سیدصلاح الدین کیخلاف امریکی اقدام کوبلاجوازقراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدکادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load Next Story