رواں سال ریکارڈ ساڑھے 67 لاکھ افراد نے عمرہ کیا

پاکستان 14لاکھ 46ہزار کے ساتھ پہلے، انڈونیشیا دوسرے، بھارت تیسرے نمبرپر ہے، سعودی حکام

پاکستان 14لاکھ 46ہزار کے ساتھ پہلے، انڈونیشیا دوسرے، بھارت تیسرے نمبر، سعودی حکام ۔ فوٹو: فائل

SYDNEY:
سعودی عرب میں رواں سال عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ تعداد میں غیر ملکیوں نے عمرہ ادا کیا ان میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی رہی۔


سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر بن تین نے کہا ہے کہ 29 رمضان کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ 67 لاکھ 50 ہزار غیر ملکیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے جوکہ گذشتہ سال 63 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل تھی۔

انھوں نے بتایا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے افراد میں سب سے زیادہ تعداد 1,446,284,پاکستانی شہریوں کی رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 875,958 انڈونیشیائی باشندے رہے، تیسرے نمبر پر بھارتی باشندے تھے جن کی تعداد 524,604 رہی۔ بنگلہ دیش کے 80,977 اور عراق کے عمرہ زائرین کی تعداد 264,878 رہی۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال مصر،ترکی اور اردن سے عمرہ کرنے آنے والوں کی تعدادکم رہی۔
Load Next Story