
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے، آرمی چیف پارہ چنارمیں دھرنا دیئے بیٹھے قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چناردھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دشمن ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پاراچنار دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد 67 ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنارکے مرکزی بازارمیں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔