بے باک اداکاری کیلیے مشہور سنی لیون عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے بیتاب

عامر خان کی پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں کام کروں۔


Showbiz Desk February 04, 2013
مشرقی لباس پسند ہے جس کی وجہ سے بہت سی ساڑھیاں بنوائیں، سنی لیون ۔ فوٹو: فائل

KABUL: کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیروعامر خان کی پرستارنکلیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے کہا کہ میں عامر خان کی پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں کام کروں۔سنی لیون نے کہا کہ اگرچہ میں نے عامر خان کی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن میری دلی خواہش ہے کہ مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں۔سنی لیون کے مطابق انھیں بھارت کے مشرقی لباس بہت پسند ہیںجس کی وجہ سے انھوں نے اپنے لیے متعدد ساڑھیاں بھی بنوائیں ہیں جب کہ انھیں باس کے ساتھ ساتھ بھارتی کھانے بھی بہت پسند ہیں۔

سنی لیون نے کہا کہ ان دنوں میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کررہی ہوں اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہوں کہ جانوروں پر ظلم کرنے کی بجائے ان کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہیے۔فلموں میں بے باک کرداروں کی وجہ سے مشہور سنی لیون نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس فلم میں میرے کردار کو بہت سراہاجائیگا۔ تیرہ مئی انیس سو اکیاسی کو پیدا ہونے والی سنی لیون کینڈین اداکارہ ، بزنس ویمن اور ماڈل ہیں۔ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ووہڑا ہے جو سکھ پنجابی فیملی میں پیدا ہوئیں۔

1

 

ان کے والد کا تعلق تبت جب کہ والدہ ہماچل پردیش سے تھیں۔ سنی لیون بہت اتھلیٹک تھیں اور بچپن میں لڑکوں کے ساتھ ہاکی کھیلتی تھیں جب کہ بھی اسکیٹنگ کرتی تھیں۔ اگرچہ وہ سکھ فیملی سے تھیں تاہم اس کے والدین نے اسے کیتھولک اسکول میں داخل کرایا ۔تیرہ سال کی عمر میں وہ مشی گن چلیں گئیں ۔ سنی لیون نے انیس سو ننانوے میں ہائی اسکول سے گریجوایشن کی اور پھر کالج میں داخل ہوگئیں۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے انھوں نے جرمن بیکری اور پھر بعد میں ٹیکس اور ریٹائرمنٹ فرم میں کام کیا۔ انھوں نے اس کے علاوہ بہت سے میگزین میں بھی کام کیا۔

بالی وڈ میں آنے سے پہلے انھوں نے بالغوں کے لیے بہت سی فلموں میں کام کیا جن میں ان کی کارکردگی کو بہت زیادہ سراہا گیا اور انھیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ دوہزار نو میں انھوں نے اپنا اسٹوڈیو کھول لیا جس میں انھوں نے بطور رائٹر ،ڈائریکٹر اور کری ایٹر کام کیا۔ ان کی پہلی پروڈکشن کا نام دی ڈارک سائیڈ آف دی سن تھی جو مارچ دوہزار نو میں ریلیز ہوئی ۔اس کے بعد انھوں نے سنی سلمبر پارٹی بھی بنائی ۔ اپریل دوہزار بارہ میں سنی لیون نے بتایا کہ ان کا اسی فیصد رونیو بھارت سے آتا ہے۔ سنی لیون ووڈ کامیڈی ٹور کا بھی حصہ رہی ہیں اور انھوں نے ووڈ فٹ ویئر کلیکشن کے لیے ماڈلنگ بھی کی۔ سنی لیون پہلی دفعہ دوہزار پانچ میں ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں نظر آئیں۔

دی گرل نیکسٹ ڈور میں جلوہ گر ہونے کے بعد انھوں نے محسوس کیا کہ ان کی صحیح جگہ بالی وڈ میں ہے۔ ان کے ساتھ بہت سے بالی وڈ ہدایتکاروں نے رابطے بھی کیے تاہم وہ انھیں ان کی مرضی کا رول دینے سے گریزاں تھے۔ ہدایتکار موہت سوری نے انھیں شروع میں فلم کلیگ میں رول دینے کی حامی بھری تاہم وہ اداکاری کی ایک ملین ڈالر فیس کی وجہ سے دیپل شاہ کو کاسٹ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عامر خان ان کے فیورٹ اداکار ہیں جب کہ ان کے ساٹھ فیصد شائقین کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔ سنی لیون نے فلموں کے علاوہ بہت سے آٹو شوز اور کلب ایونٹس میں بھی جلوگے دکھائے ہیں۔ اداکارہ کی شہرت کو دیکھتے ہوئے بہت میگزینز نے انھیں سرورق پر جگہ دی ۔

لیون کو اپنی صحت اور فٹنس کا بہت زیادہ خیال رہا ہے اور اس کے لیے انھوں نے بہت زیادہ کوشش بھی کی ہے۔ انھوں نے بہت سے کلاتھنگ کلیکشن میں ماڈلنگ بھی کی ہے جس میں ان کے متناسب جسم کو بہت سراہا گیا ۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے بہت ساری سبزیوں ، پانی او ر دودھ کا استعمال کرتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے پیٹا کے لیے ایک کمپین بھی کی ہے جس میں انھوں نے پالتو جانور رکھنے والوں پر ز ور دیا ہے کہ ان کا مناسب خیال رکھیں۔ اداکارہ نے دوہزار گیارہ میں بھارت میں ہونے والے ریالٹی شو بگ باس میں شرکت کی جس پر بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے کلر ٹی وی پر الزام لگایا کہ سنی لیون کو ٹی وی پر دکھا کر فحاشی وعریانی کا پرچار کررہا ہے۔

بگ باس میں کام کے دوران ان کو ہدایتکار مہیش بھٹ نے فلم جسم ٹو کے لیے اپروچ کیا جس میں انھوں نے کام کے لیے حامی بھر لی جو دو اگست دوہزار بارہ کو ریلیز ہوئی ۔ دوہزار گیارہ میں سنی لیون کو امریکا کی شہرتی ملی تاہم انھوںنے اس کے ساتھ کینیڈین شہری بھی رہنا پسند کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فارغ اوقات میں پینٹنگز ، ہارس رائیڈنگ اور مطالعہ کو پسند کرتی ہیں۔ سنی لیون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ ان کی بالی وڈ میں انٹری پر فخر کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |