ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں ، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک June 30, 2017
گرفتارایک دہشت گرد کا تعلق بکھر پنجاب اور باقی تینوں کا تعلق ڈیرہ سے ہے، سی ٹی ڈی: فوٹو: فائل

PESHAWAR: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ ریجن میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پرڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں نواب ڈیرہ روڈ پرکارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتارکیا گیا ایک دہشت گرد پنجاب کے علاقے بکھر جب کہ دیگر3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں