بھارتی فلم میں کام کے بجائے ملک کا وقار عزیز ہےحنا دلپزیر
ہندوستان سے ایک فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انھوں نے فلم ڈائریکٹر کوانکار کردیا،حنا دلپزیر
معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے ہندوستانی فلم میں کام کرنے کی آفر کو ٹھکرادیا ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فلم ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کواپنا محتاج نہ سمجھیں اور ایک فنکار کی عزت اور قدر کو جانیں۔
نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ حنا دلپزیر نے بتایا کہ گزشتہ روز انھیں ہندوستان سے ایک فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انھوں نے فلم ڈائریکٹر کویہ کہہ کر انکار کردیا کہ مجھے پاکستان کی عزت اور وقار بہت عزیز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر نے کہا کہ میرے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں جاوید شیخ کے ساتھ فلم میں کام کرونگی فلحال میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں اور نہ ہی میں فلم میں کام کرناچاہتی ہوں ۔
ابھی میں چند ڈراموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں جس کے بعد اپنے نئے ڈرامہ سیریل'تارے انکوبوت'کی شوٹنگ کا آغاز کرونگی اس ڈرامے کی مکمل شوٹنگ مری میں ہوگی حنا دلپزیر نے بتایا کہ وہ اس ڈرامے میں ایک 65سالہ بڑھیا کا کردار اداکرینگی جودل 15سال کی لڑکی کا رکھتی ہے۔