نوازالدین صدیقی بچپن میں پیسوں کیلئے کیا کرتے تھے

ڈانس کرنے پر 2 ، 3 روپے ملتےتھے جس سے اپنی خواہشات پوری کرتا تھا، نواز الدین صدیقی


ویب ڈیسک June 30, 2017
نواز الدین صدیقی بچپن میں ڈانس کرکے پیسے جمع کرتے تھےاور لوگوں کو تفریح فراہم کرتے تھے؛فوٹو فائل

بالی ووڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کو رقص سے کوئی شغف نہیں لیکن وہ بچپن میں ڈانس کرکے پیسے جمع کرتے تھے اور لوگوں کو تفریح فراہم کرتے تھے۔

رقص کو بالی ووڈ فلموں میں بہت اہمیت حاصل ہے یہاں تک کہ گانوں اور ڈانس کے بغیر کسی بھی بھارتی فلم کا کامیاب ہونا ناممکن ہے لیکن رئیس، بجرنگی بھائی جان اور کک میں بہترین اداکاری سے مداحوں سمیت بالی ووڈ کے ہدایت کار وپروڈیوسرز کو اپنا دیوانہ بنانے والے اداکار نوازالدین صدیقی کو رقص میں بالکل مہارت حاصل نہیں ہے، وہ کئی باراس بات کا اعتراف کا کرچکے ہیں کہ انہیں ڈانس کرنا بالکل بھی نہیں آتا، تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں شادی کی تقریبات میں ڈانس کرکے لوگوں سے دو یا تین روپے معاوضہ وصول کرتے تھے اور ان پیسوں سے اپنی ضروریات پوری کرتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی کو''ہیرو'' بننے کی خواہش

بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ اورا ن کے دوست اپنے علاقے میں ہونے والی تمام شادیوں میں شرکت کرتے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرسکیں، اس زمانے میں دو اور تین روپے بہت بڑی رقم ہوا کرتی تھی جسے حاصل کرکے ہم سب بہت خوش ہوتے تھے اور ہماری بہت ساری ضروریات ان پیسوں سے پوری ہوجایا کرتی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی نوجوان اداکارٹائیگر شروف سے رقص سیکھیں گے

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی ان دنوں ہدایت کارصابرخان کی فلم ''منامائیکل'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ ٹائیگرشروف اورندھی اگروال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اس فلم کیلئے نوازالدین صدیقی نے خصوصی طورپرڈانس کی تربیت حاصل کی ہے، فلم 21 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔