جمشید دستی پر تشدد کے واضح نشانات نہیں ہیں میڈیکل رپورٹ

گرفتار ہونے کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار بھی ہوگئے ہیں، میڈیکل رپورٹ


ویب ڈیسک June 30, 2017
گرفتار ہونے کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار بھی ہوگئے ہیں، میڈیکل رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے ایم این اے جمشید دستی کی میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معائنے کے دوران جمشید دستی پر تشدد کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔

پنجاب حکومت نے ایم این اے جمشید دستی کی میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ جاری کردی ہے،جمشید دستی کا طبی معائنہ کرنے والا میڈیکل بورڈ 5 ڈاکٹرز پر مشتمل تھا جس میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی پر تشدد کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے، جمشید دستی کو دانت میں درد کی تکلیف کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ جمشید دستی کو سینے میں شکایت کے باوجود ماہر امراض قلب نے کلیئر کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمشید دستی کے معدے اور مثانے کے مسائل کی تشخیص کے بعد میڈیکل بورڈ نے ادویات تجویز کردی ہیں جب کہ گرفتار ہونے کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار بھی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیل میں گھسیٹ گھسیٹ کر مارا جاتا ہے، جمشید دستی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جمشید دستی نے عدالت کوبتایا کہ ان پرتشدد کیا جارہا ہے جب کہ وہ کئی دن سے بھوکے ہیں اور جیل میں انہیں کھانے پینے کوکچھ نہیں دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں