ڈگری مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک 3 گھر جل گئے

گائوں واگھریجی میں شادی شدہ نوجوان کی خودکشی، بچہ گڑھے میں گر کر جاں بحق


Nama Nigar February 04, 2013
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شب گائوں واگھریجی جاگیر میں 22 سالہ شادی شدہ نوجوان جاوید خاصخیلی نے گھریلو پریشانیوں کے باعث زہریلی دواپی کر خودکشی کرلی۔ فوٹو: فائل

3 مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 3 گھر جل کر خاکستر۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری کی نواحی تحصیل کوٹ غلام محمد کے گائوں امام واہ میں 3 سالہ بچہ منیب ولد اسلام مٹ کھیلتے ہوئے قریبی پانی کے گڑھے میں گر گیا جسے نکال کر فوری طور پر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

2

دوسرے واقعے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شب گائوں واگھریجی جاگیر میں 22 سالہ شادی شدہ نوجوان جاوید خاصخیلی نے گھریلو پریشانیوں کے باعث زہریلی دواپی کر خودکشی کرلی جبکہ نزدیکی گائوں کا چیلو میں میگھواڑ برادری کے 3 گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر جل کر راکھ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں