حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کردی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔


ویب ڈیسک June 30, 2017
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ پٹرول 71.30 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول 3.30 روپے، مٹی کا تیل 11 روپے، لائٹ ڈیزل 7 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں