حکومت سندھ نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے

اختیارات واپس لیے جانے کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں کرسکیں گے

اختیارات واپس لیے جانے کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
حکومت سندھ نے آئی جی اے ڈی خواجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے جب کہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔
Load Next Story