اسپاٹ فکسنگ ناصر جمشید کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اکتوبر کے آخری ہفتے تک سماعت ملتوی کی ہے، وکیل ناصر جمشید

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اکتوبر کے آخری ہفتے تک سماعت ملتوی کی ہے، وکیل ناصر جمشید۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔


اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کے کیس کی ڈسپلنری ٹریبیونل میں سماعت ہوئی، وکیل کی درخواست پر سماعت 7 جولائی کو ملتوی کر دی گئی۔ ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اکتوبر کے آخری ہفتے تک سماعت ملتوی کی ہے اور امید ہے کہ اسی دوران کرکٹر کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا۔ برطانوی ایجنسی کی کارروائی مکمل ہونے تک ٹریبیونل میں کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی، اسی روز ڈسپلنری پینل میں کرکٹر کی جانب سے معطلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بھی ہو گی۔

ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگلی سماعت پر بیٹ خریدنے والے گورے اور مبینہ بکی یوسف کے بیانات بطور گواہان پیش کریں گے جبکہ کچھ موجودہ کرکٹرز کو بھی بیٹ کی خرید و فروخت کے حوالے سے گواہان کے طور پر پیش کریں گے۔ حسن وڑائچ نے پی سی بی کی جانب سے معطلی کو چیلنج کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر کے خلاف شواہد کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس اوپن کرتے ہوئے ثبوت این سی اے اور میڈیا کے سامنے لائے جائیں۔
Load Next Story