جرمنی میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت مل گئی
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے غیر متوقع طور پر ووٹنگ پر مخالفت ترک کرتے ہوئے آزادانہ ووٹنگ کی منظوری دی
جرمنی میں ارکان پارلیمان کی منظوری کے بعد ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت مل گئی۔
جرمنی کی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق رائے شماری ہوئی جس میں ارکان پارلیمان نے واضح اکثریت سے قانون کی منظوری دی جس کے بعد ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت مل گئی، رائے شماری کے دوران 393 ارکان نے حق میں اور 226 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا جب کہ 4 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
ہم جنس پرست شادیوں کے تاریخی فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے غیر متوقع طور پر اس حوالے سے ووٹنگ پر مخالفت ترک کرتے ہوئے آزادانہ ووٹنگ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانون سازوں کو اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ہی ووٹ دینے کی اجازت دیں گی البتہ انجیلا مرکل نے اپنا ووٹ اس قانون کی مخالفت میں ہی دیا۔
واضح رہے جرمنی میں اس قانون کی منظوری کے بعد ان جوڑوں کو مکمل ازدواجی حقوق مل جائیں گے جو اب تک سول یونین تک محدود تھے اور اب وہ بچوں کو گود بھی لے سکیں گے۔