کراچی میں گندگی سے وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے قومی ادارہ صحت

کچرے کے جمع ہونے والے ڈھیر اور سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے مختلف وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، ماہرین

کچرے کے جمع ہونے والے ڈھیر اور سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے مختلف وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو : ایکسپریس

MINGORA:
قومی ادارہ صحت نے بارش کے بعد کراچی میں پھیلنے والی گندگی اور غلاظت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔


قومی ادارہ صحت نے بارش کے بعد کراچی میں پھیلنے والی گندگی اور غلاظت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں، ندی، نالوں میں کچرے کے جمع ہونے والے ڈھیر اور سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے مختلف وبائی امراض پھیل سکتے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی ابال کے پئیں، بچوں کوبازار کی اشیا کھلانے سے گریز کریں۔
Load Next Story