
بی سی سی آئی کے خزانچی چوہدری انیرودھ چوہدری کا کہنا ہے کہ سہواگ مضبوط امیدوار ہیں لیکن سوشل میڈیا سمیت بیان بازی میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل جاتے ہیں،اگر وہ کوچ مقرر ہوئے تو منہ بند رکھنے کی عادت ڈالنا ہوگی، خاص طور پر اگر بھارتی ٹیم ہاری تو اعصاب کو قابو میں رکھنا ہوگا۔
دوسری جانب سنجے منجریکر نے مشورہ دیاکہ کوچ کا تقرر کرتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی سے بھی مشاورت کرلی جائے تاکہ انیل کمبلے کے ساتھ محاذ آرائی جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔
واضح رہے کہ سابق اوپنر اور روی شاستری کو اس عہدے کیلیے مضبوط امیدوارخیال کیا جارہا ہے، دونوں کے حمایتی بھی میدان میں ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔