وینس ولیمز خوفناک ٹریفک حادثے میں ملوث

گاڑیوں کے ٹکرانے پر 78 سالہ جیروم 2 ہفتے بعد اسپتال میں ہلاک،فیملی کیس کریگی


Sports Desk July 01, 2017
گاڑیوں کے ٹکرانے پر78سالہ جیروم2ہفتے بعداسپتال میں ہلاک، فیملی کیس کریگی۔ فوٹو: نیٹ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز ایک ایسے کار حادثے میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں 78 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔

سرینا ولیمز کی بہن اور گرینڈ سلم چیمپئن وینس کے ترجمان نے فلوریڈا میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم اطلاعات کے مطابق 9 جون کو حادثے کے بعد ایک ادھیڑ عمر شخص کو اسپتال لایا گیا تھا تاہم 2 ہفتوں بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

ٹی ایم زیڈ نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ پولیس کا خیال ہے کہ یہ حادثہ وینس ولیمز کی غلطی سے ہوا، البتہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ایکسیڈنٹ تھا۔ ہلاک ہونے والے جیروم بارسن اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے جو گاڑی چلا رہی تھیں، اس دوران چوراہے پر وینس ولیمز کی گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں بارسن کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی تھیں۔ امریکی میڈیا کو حاصل ہونے والی پولیس رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے بتایاکہ وینس ولیمز کی گاڑی دوسری گاڑی کی راہ میں آ گئی اور ٹریفک جام کے سبب وہ بروقت چوراہے سے ہٹ نہیں سکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹینس اسٹار نے دوسرے ڈرائیور کو راستہ نہ دے کر حق تلفی کی تاہم یہ حادثہ نشہ آور اشیا یا موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے نہیں ہوا۔ دوسری جانب7 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہاکہ وہ دوسری کار نہیں دیکھ سکیں اور آہستہ گاڑی چلا رہی تھیں۔ اس حوالے سے ان کے وکیل نے سی این این کو بتایا کہ وینس ولیمز چوراہے پر گرین لائٹ کے دوران ہی داخل ہوئیں۔

پولیس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیاکہ جب بارسن کی گاڑی سے ٹکر ہوئی تو وہ وہ اس وقت 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا رہی تھیں۔ حکام نے وینس ولیمز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ٹینس اسٹار اگلے ہفتے لندن میں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ نے وینس کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں