کمزور ٹیم سے خراب نتائج ہی سامنے آتے ہیں محمد عمران

ہاکی لیگ میں نوجوان پلیئرز کو کھلانا ان کے ساتھ ناانصافی ہے، سابق کپتان


Sports Reporter July 01, 2017
ہاکی لیگ میں نوجوان پلیئرز کو کھلانا ان کے ساتھ ناانصافی ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمدعمران نے کہاکہ کمزور ٹیم سے کمزور نتائج ہی سامنے آتے ہیں.

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کپتان محمد عمران نے کہاکہ کسی کو مفت میں مشورے نہیں دیتا، پاکستان میں ہاکی کی بہتری کیلیے حاضر ہوں، شکست پر افسوس ہے، میگا ایونٹ میں کمزور کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا جس سے منفی نتائج سامنے آئے، اب شکست کے بعد پی ایچ ایف منصوبہ بندی کر رہی ہے، یہی اقدامات پہلے کیے جاتے تو مثبت نتائج سامنے آسکتے تھے.

محمد عمران نے کہا کہ قومی کھیل کے روشن مستقبل کیلیے کھلاڑیوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو کر کھیل پر پوری توجہ دے سکیں، سینئرکھلاڑیوں سے ہر پلیٹ فارم پر سوال کیا جاتا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سے ہارجاتی ہے۔ اس کے برعکس بھارت کی پوری ٹیم انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں نمائندگی کرتی ہے جبکہ ہمارے چند کھلاڑی لیگ میں شامل ہوتے ہیں، اگر نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی لیگ میں کھیلنے کے مواقع دیے جائیں اور بین الاقوامی ہاکی اکیڈمیز میں تربیت کیلیے بھجوایا جائے تو نتائج بہتر ہوسکتے ہیں۔

کپتان نے کہاکہ صدر پی ایچ ایف اور جنرل سیکریٹری کو جلد ہاکی پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیے جس میں سابق کھلاڑیوں، مقامی ایسوسی ایشنزکے نمائندوں اور سلیکشن کمیٹی کو طلب کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں