کلبھوشن کی رحم کی اپیل خارج کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

عدالت بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل خارج کرنے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکانے کے احکام صادر کرے، درخواست گزار


Numainda Express July 01, 2017
عدالت بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل خارج کرنے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکانے کے احکام صادر کرے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی آرمی چیف سے رحم کی اپیل خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست مقامی شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کے معصوم شہریوں کا قاتل ہے جبکہ کلبھوشن دہشتگردی کرانے کا اعترافی بیان بھی دے چکا ہے اور اسے پاکستانی عدالت سے سزا بھی سنائی جا چکی ہے جبکہ عدلیہ بھی اس کی اپیلیں مسترد کر چکی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی کسی دہشت گرد کی سزا کو معاف نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالت بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل خارج کرنے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکانے کے احکام صادر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں