شام کیخلاف امریکی اقدامات کا بھرپور جواب دیں گے روس

شامی بحران کے حل کیلیے بشار الاسد سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے، جرمنی وزیرخارجہ

شامی بحران کے حل کیلیے بشار الاسد سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے، جرمنی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو شام کے خلاف واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدامات کا بھرپور جواب دے گا۔


رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ کیمیائی حملے کیلیے شامی فوج کی تیاری پر مبنی امریکی دعویٰ بہت زیادہ خطرناک ہے اور دہشت گرد عناصر اس سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے وحشیانہ اقدام عمل میں لا سکتے ہیں اور اس کا ذمے دار شامی فوج کو قرار دے سکتے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکی حکام شامی فوج کی جانب سے کیمیائی حملے کی تیاری کے دعوے کے بارے میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ ان کا یہ رویہ بالکل درست نہیں ہے۔
Load Next Story