لیونل میسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

میسی کی شادی کو 'ویڈنگ آف دی سنچری' بھی کہا جا رہا ہے


ویب ڈیسک July 01, 2017
شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک پرتعیش ہوٹل میں منعقد ہوئی، : فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹینا کے معروف فٹبالرلیونل میسی نے اپنی بچپن کی محبت اینٹولینا روکوزو سے شادی کرلی۔

عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 30 سالہ معروف فٹبالر میسی کی روکوزو کے ساتھ دوستی 5 سال کی عمر میں ہوئی تھی، روکوزو میسی کے سب سے قریبی دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں جو خود بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔



شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک پرتعیش ہوٹل میں منعقد ہوئی، اس موقع پر ٹی وی چینلز کے کیمرے اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ میسی کی شادی کو 'ویڈنگ آف دی سنچری' بھی کہا جا رہا ہے۔

تقریب میں 260 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، شادی میں میسی کے فٹبال کلب بارسلونا میں ان کے ساتھ کھیلنے والے لیئوس سواریز، نیمار، ژاوی، جیرارڈ پیقے اور گلوکارہ بیوی شکیرا بھی شریک تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں