کیلی فورنیا میں طیارے کی مصروف شاہراہ پر کریش لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

سیسنا طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کا گولہ بن گیا تاہم معجزانہ طور پر کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا


ویب ڈیسک July 01, 2017
جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

امریکا میں مصروف شاہراہ پر طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو انجن والے سیسنا طیارے نے مصروف شاہراہ ''405 فری وے'' پر کریش لینڈنگ کی، نیچے آتے ہی زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارہ آگ کا گولہ بن گیا تاہم معجزانہ طور پر واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ جہاز میں دو میاں بیوی سوار تھے جو باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے مگر انہیں گہری چوٹیں آئیں۔



امریکی حکام نے بتایا کہ جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا، جس کے باعث پائلٹ نے رخ واپس ہوائی اڈے کی طرف موڑ لیا، تاہم جہاز رن وے تک پہنچنے سے پہلے ہی بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ نے شاہراہ پر ہی کریش لینڈنگ کی۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی اور کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور معجزانہ طور پر زمین پر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں