گورنروں کی تبدیلی پر چوہدری نثار نے واضح بیان دیا شہباز

انتخابی اتحاد کیلیے جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں.


Numainda Express February 04, 2013
میٹرو سروس کا افتتاح 10فروری کو ہوگا،کھانسی سیرپ کیس کی کرمنل انویسٹی گیشن کا حکم۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل گورنروں کی تبدیلی پر چوہدری نثار نے واضح بیان دیاہے۔

میٹرو بس سروس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری آئے گی اور عوام کا طرز سفر بدلے گا۔ میں خود، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، ملازمین، مزدور اور عام آدمی میٹرو بس میں سفر کریں گے۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ 10 فروری کو میٹرو بس سروس کاافتتاح عوام کیلیے خوشیاں اور راحتیں لائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ قومی مفاد پر پوری قوم کا ایک ہی ایجنڈا ہونا چاہیے۔ انتخابی اتحاد کے سلسلے میں جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام، جمعیت علما پاکستان اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

6

انتخابات سے قبل گورنروں کی تبدیلی کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جانے چاہییں۔ دریں اثناماڈل ٹائون میں انٹرنیشنل جرنلزم کانفرنس آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ٹیلنٹ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہورا ور گوجرانوالہ میں کھانسی کا شربت پینے سے انسانی جانوں کا زیاں انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب حکومت ان واقعات کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹائون شپ میں معروف اداکار سہیل احمد کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں