لاہور میں ٹریفک وارڈن کی غصے میں آکر گاڑی پر لاتوں کی برسات

نواں کوٹ تھانے کی پولیس نے شہری کو گاڑی سے نکال کر نان کسٹم پیڈ گاڑی محکمہ ایکسائز کے حوالے کردی


ویب ڈیسک July 01, 2017
نواں کوٹ تھانے کی پولیس نے شہری کو گاڑی سے نکال کر نان کسٹم پیڈ گاڑی محکمہ ایکسائز کے حوالے کردی ۔ اسکرین گریب : ایکسپریس نیوز

پاکستان میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے عام شہریوں اور ملزمان پر تشدد کی خبریں تو آپ لوگوں نے بہت سنی ہوں گی لیکن لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے نان پیڈ کسٹم گاڑی پر فلائنگ ککس نے سب کو حیران کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے چوک یتیم خانے کے قریب ایکسائز پولیس نے نان کسٹم پیڈ اور ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو پکڑنے اور انکا چالان کرنے کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم ٹریفک وارڈن اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کر کے اسے روک لیا اور ڈرائیور کو نیچے اترنے کا کہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پولیس اہلکار کا بزرگ شہری پر بدترین تشدد

ڈرائیور کے گاڑی سے باہر نہ نکلنے پر وہاں موجود ٹریفک وارڈن غصے میں آ گیا اور گاڑی پر فلائنگ ککس مار کر ڈرائیور کو نیچے اترنے پر مجبور کرنے لگا لیکن وارڈن کی تمام کوششیں ناکام گئیں۔ بعد ازاں نواں کوٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کو گاڑی سے نکالا اور نان کسٹم پیڈ گاڑی محکمہ ایکسائز کے حوالے کردی اور شہری سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جاری ہے جبکہ ٹریفک پولیس حکام نے وارڈن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے معطل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں